Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

285
فیض کیا ہے۔ امام حمزہ رحمہ اللہ کے بعد قراءت کی سر داری آپ ہی پر منتہی ہوتی تھی، ہارون الرشید رحمہ اللہ کے یہاں آپ کو بڑی قدر ومنزلت حاصل تھی ،مستفیدین کا اتنا ازدہام ہوتا کہ آپ کی قراءت سن سن کر ہی وہ حضرت سے اختلافات قراءت اخذ کر تے اور اپنے مصاحف میں نقطے لگاتے جاتے تھے۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’من أراد یتبحر فی النحو فہو عیال علی الکسائی ‘‘ ’’جو شخص علم نحو پر عبورحاصل کرنا چاہتا ہے وہ کسائی کا وست نگر ہے۔‘‘ اسماعیل بن جعفر مدنی رحمہ اللہ( جو امام نافع کے کبار تلامذہ میں سے ہیں ) فرماتے ہیں : ’’ما رأیت اقرأ کتاب اللّٰہ من الکسائی ‘‘ ’’ میں نے کتاب اللہ کا کسائی سے بڑھ کر کوئی قاری نہیں دیکھا۔‘‘ وفات کے بعد کسی نے امام کسائی رحمہ اللہ کو خواب میں دیکھا تو پوچھا : ما فعل اللّٰہ بک( اللہ تعالیٰ نے آپ سے کیا معاملہ فرمایا) ؟فرمایا غفرلی ورحمنی ربی بالقرآن (قرآن کریم کے سبب اللہ تعالیٰ نے مجھے بخش دیا اور مجھ پر رحمت فرمائی ) اس نے پوچھا اللہ تعالیٰ نے آپ کوکیا صلہ دیا؟ فرمایا:جنت! اس نے پوچھا امام حمزہ زیات رحمہ اللہ اور امام سفیان ثوری رحمہ اللہ کا کیا معاملہ ہوا؟ فرمایا وہ ہم سے اوپر کے درجے میں ہیں ، ہم انہیں چمکدار ستارے کی مانند دیکھتے ہیں ۔ ایک روایت میں ہے کہ امام کسائی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے سامنے میری پیشی ہوئی، فرمایا کہ کیا تم علی بن حمزہ کسائی ہو؟ میں نے عر ض کیا جی ہاں ! فرمایا قرآن پڑھو، میں نے سورۃ الصافات کے شروع سے ’ثاقب‘ تک پڑھا، فرمایا: کسائی! میں قیامت کے روز تمہارے ذریعہ اُمتوں پر فخر کروں گا۔ [ملخَّصاً من مقدمۃ إبراز المعانی لابی شامۃ المقدسی] اب کیا خیال ہے کہ محدثین وائمہ رجال واکابر حدیث کا تعلق قراء سبعہ کے ساتوں اسکولوں سے ہوا یا نہ ہوا؟ ان حضرت نے ان اسکولوں سے کسی اسکول میں قرآن پڑھا یا نہیں ؟ ٭٭٭
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter