Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

210
جاتے رہے۔ حضرت قاری عبد المالک رحمہ اللہ کی شاگردی کا فخر آپ کو اس وقت حاصل ہوا جب آپ ٹنڈوالہ یار میں تھے پھرآپ نے لاہور میں قراءت عشرہ میں کتاب النشر فی القرء ات العشر کے اصول بالاستیعاب حضرت قاری صاحب رحمہ اللہ سے پڑھے۔ قاری صاحب رحمہ اللہ کے حکم پر فوائد مکیہ اور دیگر کتب کا درس تاحیات دیتے رہے۔ حضرت قاری عبد المالک رحمہ اللہ نے بھی قراءات سبعہ عشرہ کی سندآپ کو عطا فرمائی۔ قاری مکی رحمہ اللہ کے پڑھنے کا انداز حضرت قاری عبد المالک رحمہ اللہ کو بہت محبوب تھا۔ آپ کے تلامذہ ہزاروں کی تعداد میں ملک اور بیرون ملک تدریس اور علمی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ تدریس: آپ نے مولانا محمد صادق رحمہ اللہ کے مدرسہ مظہر العلوم کھڈہ کراچی میں ایک سال پڑھایا اسی دوران آپ سے حضرت مولانا عبید اللہ انور رحمہ اللہ نے بھی استفادہ کیا۔ پھر مدرسہ اشرفیہ جیکب لائن میں تین سال تدریس کی۔ ایک سال مولانا مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ کے مدرسہ میں پڑھایا۔ اس دوران مولانا محمد تقی عثمانی اور مولانا محمد رفیع عثمانی بھی آپ سے پڑھتے رہے۔ ایک سال سکھر میں بھی پڑھایا۔ مکھڈ کیمل پور میں ایک سال تدریس کی۔ استاذ القراء قاری محمد عبد الوہاب مکی رحمہ اللہ نے جامعہ رحمانیہ میں بھی کئی سال تجوید و قراءت پڑھائی اور یہاں آپ سے بہت طلباء و طالبات نے تجوید و قراءت میں استفادہ کیا۔ المدرسۃ الکریمیۃمسلم مسجد کے صدر مدرس کے طور پر۱۹۵۹ء میں چارج لیا اور ۱۹۶۸ء تک اعلیٰ تدریس کی خدمات انجام دیں ۔۱۹۷۱ء میں محکمہ اَوقاف سے متعلق ہوئے اور مدارس کی تعلیم و ضبط کے نگران رہے۔ اَنداز تدریس حضرت قاری صاحب تجوید و قراءت کی جو کتابیں پڑھاتے وہ مختصر اور عام فہم انداز میں طلبا کو پڑھاتے اور آخر میں سبق کا خلاصہ بڑے اچھے طریقے سے بیان کرتے اور جن طلبا کو مشق کرواتے وہ طلبا انہی کے انداز میں تلاوت کرتے اور بہت ہی اچھی طرح پڑھتے۔ ان کی ادا بہت اعلیٰ ہوتی اور ان کے تلامذہ جو تلاوت کرتے انہی کے طریقہ میں کرتے۔ حضرت قاری عبد الوہاب مکی رحمہ اللہ امام القراء حضرت قاری عبد المالک رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوتے تو حضرت امام القراء ان کو عرب صاحب کہہ کر پکارتے۔ بعض دفعہ ان کے لیے دودھ اور جلیبی منگواتے۔ قاری عبد الوہاب مکی رحمہ اللہ عرض کرتے حضرت آپ بھی تناول فرمائیں تو حضرت امام القراء رحمہ اللہ فرماتے آپ کھالیں اگر بچ جائیں گی تو میں بھی کھالوں گا۔ جامعہ مسجد چینیانوالی میں جب حضرت قاری اظہار احمد تھانوی رحمہ اللہ کے فارغین کا پہلا جلسہ تقسیم اسناد ہوا تو اس میں حضرت مولانا داؤد غزنوی رحمہ اللہ نے حضرت مولانا سید عنایت اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ ، قاری عبد الوہاب مکی رحمہ اللہ اور قاری فضل کریم رحمہ اللہ کو مدعو کیا۔ اس وقت تلاوت قاری عبد الوہاب مکی رحمہ اللہ نے کی تو تمام حاضرین پر سکتہ طاری ہوگیا اور حضرت مولانا سید عنایت اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ ، حصرت مولانا قاری فضل کریم رحمہ اللہ اور حصرت مولانا داؤد غزنوی
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter