Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

191
ذریعے نازل کیا ہے اور یقیناً آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے پہلے اس واقعہ سے بے خبر تھے۔‘‘[یوسف:۳] ایسے ہی مختلف انبیاء علیہم السلام کے واقعات کا تذکرہ قرآن حکیم میں ہوا ہے جیسے: ﴿وَاذْکُرْ فِی الْکِتٰبِ اِبْرٰہِیْمَ اِنَّہٗ کَانَ صِدِّیْقًا نَبِیًّا﴾[مریم:۴۱] یعنی ’’اور اس کتاب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا قصہ بیان کریں بے شک وہ بڑے سچے نبی تھے۔‘‘ ﴿وَاذْکُرْ فِی الْکِتٰبِ مُوْسٰٓی اِنَّہٗ کَانَ مُخْلَصًا وَّ کَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا﴾[مریم:۵۱] یعنی ’’اور اس کتاب میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر کیجئے جو بڑے مخلص رسول اور نبی تھے۔‘‘ ﴿وَ اذْکُرْ فِی الْکِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ اِنَّہٗ کَانَ صَادِقَ الْوَعْدِوَ کَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا﴾ [مریم:۵۴] یعنی ’’اور اس کتاب میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کا تذکرہ کیجیے وہ بڑے وعدے کے سچے رسول اور نبی تھے۔‘‘ ﴿وَ اذْکُرْ فِی الْکِتٰبِ اِدْرِیْسَ اِنَّہٗ کَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّا﴾[مریم:۵۶] یعنی ’’اور اس کتاب میں حضرت ادریس علیہ السلام کا ذکر کیجئے وہ بھی بڑے صادق پیغمبر تھے۔‘‘ ان آیات بینات سے ثابت ہوا کہ یہ اللہ رب العزت کا حکم ہے کہ نیک لوگوں کاتذکرہ کیا جائے ، کیونکہ یہ حضرات اپنے کارناموں کی وجہ سے اور اپنے اعمال صالحہ کی وجہ سے زندہ ہیں جیسا کہ کسی شاعر نے کہا ہے الجاہلون فموتی قبل موتہم والعالمون وان مّا توفا حیاء یعنی ’’جہلاء تو مرنے سے پہلے ہی مردوں میں شمار ہوتے ہیں اور علماء کرام مرنے کے بعد بھی زندہ ہوتے ہیں ۔‘‘ اسی طرح ایک اور شعر ہے: افو العلم حي خالد بعد موتہ وأوصالہ تحت التراب رحیم یعنی ’’عالم مرنے کے بعد بھی جب کہ اس کی ہڈیاں تک مٹی میں مل چکی ہوتی ہیں زندہ رہتا ہے۔‘‘ ماہنامہ ’الرشد‘ کے پچھلے شمارے(جو قراءات نمبر کی جلد اوّل تھی) میں مسلک اہل حدیث کے بعض نامور قراء اور علماء کا تذکرہ کیا گیا جو تجوید و قراءت کے ماہر تھے، اس علم سے شغف رکھتے تھے ،اس کو محبوب جانتے تھے اور اس علم کی ترویج و اشاعت میں ہر دم کوشاں رہتے تھے۔ اسی ضمن میں راقم الحروف کچھ مزید نام بیان کرنا چاہے گا۔ بطل حریت حضرت مولاناسیّد محمد داؤد غزنوی رحمہ اللہ وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے چینیاں والی مسجد میں تقسیم ہند سے قبل ہی تجوید و قراءت کا مدرسہ قائم کیا تھا۔ مدرسہ تجوید القرآن چینیاں والی لاہور کا قدیم ترین ادارہ تھا اور اس سے پہلے لاہور میں تجوید و قراءت کا کوئی ادارہ نہیں تھا۔اس عظیم مرکز سے مسلک اہل حدیث اور غیر اہل حدیث مسالک میں بہت جلیل القدر قراء کرام پیدا ہوئے جن کا تذکرہ گذشتہ شمارے میں ہوچکا ہے۔اس عظیم الشان مرکز تجوید و قراءت سے حضرت مولانا قاری فضل کریم رحمہ اللہ ، حضرت مولانا قاری محمد شریف رحمہ اللہ ، حضرت قاری محمد اسماعیل رحمہ اللہ اور استاذ القراء والمجودین قاری المقری اظہار احمد تھانوی رحمہ اللہ جیسے نامور قراء وابستہ رہے اور شاندار علمی خدمات انجام دیں ۔ اسی طرح استاذ القراء قاری عبد الوہاب مکی رحمہ اللہ جامعہ رحمانیہ میں کئی سال تجوید و قراءت پڑھاتے رہے جہاں
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter