Maktaba Wahhabi

رُشدقرأت نمبر 2

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور

سال شائع: ستمبر 2009

135
مولانا ابو عمار زاہد الراشدی(مدیر ماہنامہ الشریعہ گوجرانوالہ ) میرا فتویٰ دینے کا معمول نہیں ہے البتہ اس فتوی کے مندرجات سے اُصولی طور مجھے اتفاق ہے۔ نصرۃ العلوم ملا علی القاری الحنفی شرح الفقہ الاکبر میں رقم طراز ہیں أو أنکر آیۃ من کتاب اللّٰہ أو عاب شیئا من القرآن ....قلت وکذا وکلمۃ أو قراءۃ متواترۃ أو زعم أنہا لیست من کلام اللّٰہ تعالیٰ کفر یعنی إذا کان کونہ من القرآن مجمعا علیہ [شرح الفقہ الاکبر،ص۲۰۵] عبارت بالاکے پیش نظر قراءات عشرہ متواترہ مجمع علیہا کا بلا تاویل انکار کرنے والا کافر ہے۔واللہ اعلم بالصواب مولانا مفتی محمدخان قادری(جامعہ اسلامیہ،ٹھوکر نیاز بیگ،لاہور) قرآن مجید کے قراءات کا مسئلہ اُمت مسلمہ کے ہاں متفقہ ہے اس میں کوئی اختلاف نہیں ۔ محدثین نے کتب اَحادیث میں ایسے ہی متعدد ابواب قائم کئے ہر مفسر قرآن نے متعدد آیات مبارکہ کی ان کے الفاظ کی قرا ء ت پر بحثیں کر کے مسائل کا استنباط کیا ہے۔کسی جگہ نصوص کا تعارف انہی قراءات سے کیااور سیکڑوں مسائل فہمی ان سے مستنبط کیے ہیں ۔البتہ ان میں سے بعض بطریق تواتر اور بعض بطریق آحاد ہیں اس پر اُمت کا اتفاق ہے کہ نماز میں بطریق شاذ منقولہ قرا ء ات کا پڑھناجائز نہیں ، مثلاً امام رازی لکھتے ہیں : ’’اتفقوا علی أنہ لا یجوز فی الصلاۃ قراءۃ القرآن بالوجوہ الشاذۃ‘‘[تفسیر کبیر :۱/۱۶۹] ’’تمام اہل علم کا اس پر اتفاق ہے کہ نمازمیں بوجہ شاذ کے قر اء ت قرآن جائز نہیں ۔‘‘ یعنی نقل متواتر کے ساتھ قرا ء ات کی تلاوت کی جائے۔لہٰذا قرا ء ات کا انکار کرنا کم علمی او رکج فہمی ہی ہو سکتاہے اسے اسلام کی کوئی خدمت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ان انکار کرنے والوں کو غور کرنا چاہیے کیا ہمار ے اس عمل سے اُمت کے اکابرین اور مسلمہ اہل علم کوہم دین سے جاہل قرار نہیں دے رہے اور یقیناً ایسی ہی بات ہے تو ہمیں یہ اِرشاد باری تعالیٰ سامنے رکھنا چاہیے:﴿مَنْ یُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُ وَیَتَّبِعْ غَیْرَ سَبِیْلِ الْمُؤمِنِیْنَ نُوَلِّہٖ مَاتَوَلّٰی وَنُصْلِہٖ جَہَنَّمَ وَسَا ئَ تْ مَصِیْرًا﴾ [النساء:۱۱۵] ہم پر لازم ہے کہ ہم امت مصطفی کی راہ پرچلتے ہوئے قر اء اتِ قرآنی کو مانیں اور ان سے استفادہ کر کرے اپنے ایمان کی حفاظت کریں اور امت میں کو ئی نیافتنہ پیدا نہ کریں ۔اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے ۔ آمین مولاناعبدالحی مندو خیل(مدرسہ ریاض العلوم ژوب ،بلوچستان) قرآن مجید کی رو سے تمام اُمت مسلمہ کا اس پر اتفاق ہے کہ قرآن مجید کے تلاوت کے مختلف لہجات ثابت اور آج تک اس پر اُمت عمل پیرا ہے جو اس سے منکر ہوں بالاجماع گمراہ اور اُمت مسلمہ سے ہٹاہوا ہے۔ ٭٭٭
x
صفحہعنوان
4قرآن مجید کا صوتی جمال اور اِسلامی کلچر
14نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات کا مجموعہ
29قراءاتِ متواترہ کی حجیت
45قرآن مجید میں قراء توں کا اختلاف
52قراءات متواترہ کا ثبوت اور اس کے منکر کا حکم
60قراءاتِ متواترہ [سبعۃ وعشرۃ]
83جمع قرآن اور مصاحفِ عثمانیہ کی رو سے ثبوتِ قراء ات
97متنوع قراءات کا ثبوت مصاحفِ عثمانیہ کی روشنی میں
106ائمہ اسلاف اور عرب مفتیان کے فتاویٰ
124حجیّت قراءات ....جمیع مکاتب ِفکر کا متفقہ فتویٰ
136معزز مفتیان کے تفصیلی فتاویٰ جات
190اہل حدیث قراء کرام کے مشائخ عظام
216سبعۃ اَحرف سے کیا مراد ہے؟
243کیا حدیث سبعۃ أحر ف متشابہات میں سے ہے؟
259حدیث سبعۃ أحرف اور اس کا مفہوم
286اَحرف سبعہ اور ان کا مفہوم قراءات قرآنیہ کے تناظر میں
298حدیث سبعۃ أحرف ....ایک جائزہ
308قرا ء ت کی حجیت، اہمیت اور اُمت کا تعامل
318تعارف علم القراءات....اَہم سوالات وجوابات
363ضابطہ ثبوتِ قراءات کا تفصیلی جائزہ
375قراءات قرآنیہ کی اَساس....تلقّی وسماع
398اَحکام فقہ میں قراءاتِ قرآنیہ کے اَثرات
412علم تفسیرپرقراءات کے اثرات
430رسمِ قرآنی کا اِعجاز اور اس کے معنوی اثرات
449نظریہ النحو القرآنی ....ایک تحقیقی جائزہ
478تواتر کا مفہوم اور ثبوتِ قرآن کا ضابطہ
494نمازمیں قراءاتِ متواترہ کی تلاوت
513الحالّ المرتحل ....شرعی حیثیت
522بین السورتین تکبیرات ....تحقیقی جائزہ
539مروّجہ محفل قراء ت....ناقدانہ جائزہ
548استشراقینظریہ ارتقاء اورقراءاتِ قرآنیہ
578دفاعِ قراء ات....خلاصۂ کتاب
594جمع قرآن ....روایات کے آئینے میں
614کتابت ِ مصاحف اور علم الضبط
636جدید قواعد ِاملاء کے مطابق کتا ب ت ِمصحف کی ممانعت
647رسمِ عثمانی کا التزام اور اس بارے میں علماء کی آراء
670وقف و اِبتداء
676محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
700طبقات المفسرین
706الجواہر المضیّۃ فی طبقات الحنفیۃ
708شجرۃ النُور الزکیّۃ فی طبقات المالکیّۃ
711طبقات الشافعیۃ
714طبقات الحنابلۃ
721بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ
734متقدمین آئمہ اسلاف میں سے قراء کرام کا تعارف
756مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ سے ملاقات
778شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم حفظہ اللہ سے ملاقات
793سابقہ ادوار میں لکھی گئی کتب قراءات کا جائزہ
821یونیورسٹیوں میں تجوید وقراءات پر لکھے گئے مقالات [ایم۔اے، ایم فل،پی ایچ ڈی]
825اِشاریہ مخطوطات تجوید وقراء ات
861کشف الظنون میں کتب قراءات کا ایک جائزہ
875بصارت سے محروم ....بصیرت سے بھرپور
889شیخ المقری علامہ علی محمد الضبّاع رحمہ اللہ
904اَخبار الجامعہ
907تبصرہ جات بر ماہنامہ رشد ’قراءت نمبر‘
Flag Counter