غصہ کا علاج
٭ جب غصہ بھڑک اٹھے تو اس کا علاج بذیل اُمور سے کیا جانا ممکن ہے:
۱۔ اللہ تعالیٰ کا ذکر: .....اللہ تعالیٰ کا ذکراس سے خوف کا سبب بن جائے گا؛ اور یہ خوف اسے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی طرف لیکرجائے گا جو کہ غصہ ختم ہونے کا سبب بن جائے گا۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿وَ اذْکُرْ رَّبَّکَ اِذَا نَسِیْتَ﴾ [الکہف:۲۴]
’’اور اپنے رب کو یاد کرلیجیے جب آپ بھول جائیں ۔‘‘
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : یعنی جب تمہیں غصہ آجائے ۔
۲۔ شیطان مردود سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے:.....اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿وَاِِمَّا یَنْزَغَنَّکَ مِنْ الشَّیْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰہِ اِِنَّہٗ ہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴾ [فصلت ۳۶]
’’ اور اگر کبھی شیطان کی طرف سے کوئی اکساہٹ تجھے ابھارہی دے تو اللہ کی پناہ طلب کر، بلاشبہ وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔‘‘
|