آخری بات آخر میں میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے اس کے اسماء حسنیٰ اور صفات العلی کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ وہ .....٭ قرآن کو ہمارے دلوں کی بہار بنادے،اور ہمارے سینوں کے لیے نور بنا دے؛٭ ہماری پریشانیوں سے نجات کا ذریعہ بنادے۔٭ اور ہمیں اس قرآن کے سبب غموں اور دکھوں سے نجات عطا کردے۔٭ اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے یہ بھی دعا کر تا ہوں کہ وہ ہر مسلمان مردو عورت کی تکلیف، دکھ، پریشانی کو دور فرمادے۔٭ اور ہر مسلمان مردو عورت کی پراگندگی کی اصلاح فرمادے۔٭ اور تمام مسلمانوں کے احوال کو درست فرمادے۔ ٭ اے اللہ ! اس کتاب کو خالص اپنی رضامندی کے لیے قبول فرمالے۔٭ اور مجھے اس کتاب سے دنیا کی زندگی میں بھی اورآخرت میں بھی فائدہ عطاء فرما۔ ٭ اورہر اس انسان کو بھی فائدہ عطاکر جو اس کتاب کو پڑھے؛ یا اس کتاب کو نشر