بِالْاٰخِرَۃِ حِجَابًا مَّسْتُوْرًا﴾ [الإسراء: ۴۵]
’’آپ جب قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے ایک پوشیدہ حجاب ڈال دیتے ہیں ۔‘‘
۱۱۔ کثرت کے ساتھ اللہ کا ذکر :
اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿ِ وَ الذّٰکِرِیْنَ اللّٰہَ کَثِیْرًا وَّ الذّٰکِرٰتِ اَعَدَّ اللّٰہُ لَھُمْ مَّغْفِرَۃً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا﴾ [الأحزاب:۳۵]
’’ بکثرت اللہ کا ذکر کرنے والے اور ذکر کرنے والیاں(ان سب) کے لیے اللہ تعالیٰ نے(وسیع مغفرت) اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔‘‘
اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿ وَاذْکُرْ رَّبَّکَ کَثِیْرًا وَّ سَبِّحْ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِبْکَار﴾ [آل عمران:۴]
’’ اور آپ اپنے رب کا ذکر کثرت سے کیجیے اور صبح شام اسی کی تسبیح بیان کرتے رہیے ۔‘‘
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے راستے میں چل رہے تھے ؛آپ ایک پہاڑ پر سے گزرے جسے جمدان کہا جاتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’چلتے رہو یہ جمدان ہے ؛مفردون آگے بڑھ گئے۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا:
|