حاسد، نظربد اور جادو گر سے بچنے کے اسباب [1]
۱۔ تمام چیزوں کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنا،اس سے اپنی حفاظت چاہنا اور اس کی بارگاہ میں رجوع کرنا۔
۲۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا تقوی : اس کے احکام و ممنوعات کی حفاظت کرنا۔پس جو کوئی اللہ تعالیٰ کا تقوی اختیار کرتا ہے اللہ سبحانہ و تعالیٰ اس کی حفاظت کا ذمہ دار ہوجاتا ہے ۔ اور اسے کسی غیر کے سہارے پر نہیں چھوڑتا ۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا لَا یَضُرُّکُمْ کَیْدُھُمْ شَیْئًا﴾[آل عمران ۱۲۰]
’’اگر تم صبر کرتے رہے اور تقوی اختیار کرتے رہے تو ان کا فریب تمہیں کچھ نقصان نہ پہنچا سکے گا ۔‘‘
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
|