بسم اللہ شریف
کھانے سے پہلے :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ اے نوجوان ! بسم اللہ کہو؛ اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ ۔‘‘[1]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ: جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھانے لگے تو اسے بِسْم ِ اللّٰہِ کہنا چاہیے اور اگر شروع میں کہنا بھول جائے توپھر اُسے یوں کہنا چاہیے:
((بِسْمِ اللّٰہِ فِیْ اَوَّلِہٖ وَاٰخِرِہٖ))
’’ شروع اور آخر میں اللہ کے نام کے ساتھ۔‘‘[2]
کپڑے اتارنے سے قبل :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ: جنات کی نظروں اور بنی آدم کی شرمگاہوں کے مابین پردہ ہوتا ہے کہ جب تم میں سے کوئی ایک کپڑے اتارے تو کہے:
((بِسْمِ اللّٰہِ )) ’’اللہ کے نام کے ساتھ۔‘‘ [3]
|