شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے، اور اسی کے لیے تمام تر تعریف ہے، وہ ہر ایک چیز پر قادر ہے ۔‘‘
وہ شیطان سے امان میں رہتا ہے یہاں تک کہ شام ہوجائے؛ اور اگر شام کے وقت یہ کلمات پڑھ لے تو وہ صبح ہونے تک شیطان سے امان میں رہتا ہے۔بخاری اور مسلم کی ایک روایت میں ہے:’’سوباریہ کلمات پڑھے۔‘‘[1]
۷۔ غصہ کے وقت وضو کرنا :
غصہ کے وقت انسان کو چاہیے کہ وضو کرلے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بیشک غصہ شیطان کی طرف سے ہوتاہے؛ اور شیطان کو آگ سے پیدا کیا گیا ہے۔اوربیشک آگ کو پانی سے بجھایا جاتاہے۔ پس جب تم میں سے کسی ایک کو غصہ آئے تو اسے چاہیے کہ وضو کرلے۔ ‘‘[2]
۸۔ نظر کی حفاظت :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا:’’ اے علی !نظر کے پیچھے نظر نہ لگایا کرو، بیشک پہلی نظر تمہیں معاف ہے، دوسری نظر معاف نہیں ۔ ‘‘[3]
حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’کوئی بھی نظر نہیں اٹھتی مگر شیطان کی اس میں طمع ہوتی ہے ۔‘‘
|