سینہ کے تنگ ہونے کا علاج
اختصار کے ساتھ دل کی تنگی کا سب سے بڑا علاج یہ ہے:
۱۔ توحید:.....جتنی توحید کامل ہوگی؛اور اس میں جتنی قوت اور طاقت ہوگی؛ اسی قدر انسان کا سینہ کھلا ہوگا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿اَفَمَنْ شَرَحَ اللّٰہُ صَدْرَہُ لِلْاِِسْلَامِ فَہُوَ عَلٰی نُوْرٍ مِّنْ رَّبِّہِ﴾[الزمر:۲۲]
’’بھلا جس شخص کا سینہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے لیے کھول دیا ہے اور وہ اپنے پروردگار کی طرف سے روشنی پر ہے ۔‘‘
اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿فَمَنْ یُّرِدِ اللّٰہُ اَنْ یَّھْدِیَہٗ یَشْرَحْ صَدْرَہٗ لِلْاِسْلَامِ وَ مَنْ یُّرِدْ اَنْ یُّضِلَّہٗ یَجْعَلْ صَدْرَہٗ ضَیِّقًا حَرَجًا کَاَنَّمَا یَصَّعَّدُ فِی السَّمَآئِ﴾ [الأنعام:۱۲۵]
’’توجس شخص کو اللہ تعالیٰ ہدایت دینا چاہتے ہیں تو اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتے ہیں اور جسے گمراہ کرنا چاہتے ہیں اس کا سینہ ایسا تنگ اور گھٹا ہوا کردیتے ہیں، گویا کہ زبردستی سے آسمان پر چڑھ رہا ہے۔‘‘
|