داخل ہوتے وقت اور کھانا شروع کرنے کے وقت بسم اللہ پڑھ لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے کہ:’’ آج اس گھر میں رات گزارنے کی جگہ نہ ملے گی اور نہ ہی شام کا کھانا ملے گا۔‘‘ [1]
اور اگر کھانے کا وقت اللہ کا نام نہ لے توشیطان(دوسرے شیاطین سے) کہتا ہے کہ تمہیں رات گزارنے کی جگہ اور شام کا کھانا مل گیا۔‘‘[2]
گھر میں کثرت سے قرآن کی تلاوت :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( اِقْرَؤُوْا سُوْرَۃَ الْبَقَرَۃِ فِی بُیُوْتِکُمْ؛ فَاِنَّ الشَّیْطَانَ لَایَدْخُلُ بَیْتًا یُقْرََئُ فِیْہِ سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃِ ))
’’گھروں میں سورت بقرہ پڑھاکرو،بیشک جس گھر میں سورت بقرہ پڑھی جاتی ہو وہاں شیطان داخل نہیں ہوتا۔‘‘[3]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’بیشک شیطان اس گھر میں داخل نہیں ہوتا جس میں سورت بقرہ پڑھی جاتی ہو۔‘‘[4]
|