نفع بخش علاج میں سے
۱۔ شہد :
اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿یَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِھَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُہٗ فِیْہِ شِفَآئٌ لِّلنَّاسِ اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْن﴾ [النحل: ۶۹]
’’اس کے پیٹ سے پینے کی چیز نکلتی ہے جس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں ۔ اس میں لوگوں(کے کئی امراض)کی شفا ہے بیشک سوچنے والوں کے لیے اس میں بھی نشانی ہے۔‘‘
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ اگر تمہاری دواؤں میں خیر ہے توتین چیزوں میں ہے پچھنے لگوانا، شہد پینا یا آگ سے داغ لگوانا۔اور میں تمہیں آگ سے داغنے سے منع کرتا ہوں ۔‘‘[1]
جہاں تک مشروبات کے پینے کا تعلق ہے ؛ اس میں سب سے عمدہ طریقہ اور کامل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ تھا۔اس طریقہ سے صحت کی حفاظت ممکن ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ٹھنڈے پانی سے بنا ہوا شہد کا شربت پیا کرتے تھے۔
|