رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( من احتجم لسبع عشرۃ وتسع عشرۃ وإحدی و عشرین کان شفاء من کل داء)) [1]
’’ جس شخص نے سترہ، انیس اور اکیس کی تاریخوں میں پچھنے لگوائے تو اس کے لیے ہر بیماری سے شفا ہے۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( خیر یوم تحتجمون فیہ سبع عشرۃ وتسع عشرۃ وإحدی وعشرین)) [2]
’’بہترین تاریخیں جن میں تم پچھنے لگواتے ہوسترہ، انیس اور اکیس کی تاریخیں ہیں ۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سترہ، انیس یا اکیس تاریخ کوپچھنے لگوایا کرتے تھے۔‘‘[3]
قدرتی علاج :
ان کے علاوہ کچھ قدرتی طبیعی دوائیں ایسی ہیں جو کہ بہت ہی نفع بخش ہیں ۔ ان کی دلیل کتاب و سنت میں پائی جاتی ہے۔ جب انسان دواؤں کو صدق ویقین اور توجہ کے ساتھ؛ اور اس اعتقادکے ساتھ استعمال کرے کہ ان سے فائدہ ملنا اللہ
|