کے معدہ پر ظاہر ہوتا ہے۔ اور اس کا علاج اس طرح سے ممکن ہے کہ ایسی دوائیں استعمال کی جائیں جن سے معدہ خالی ہوجائے۔ طبیب حضرات ان چیزوں کو اچھی طرح سے جانتے ہیں ۔اس کے ساتھ ہی سابقہ طریقہ علاج بھی استعمال کیا جائے۔
ساتواں طریقہ:.....اگر جادو کا اثر انسان کے سر میں ہو، تو سر پر پچھنے لگاکر اوروہ فاسد خون نکال کر بھی اس کا علاج کیا جاسکتا ہے جس خون کے ساتھ جادو کا مادہ یا اس کے اثرات ملے ہوئے ہے انہیں سر سے نکال دیا جائے،یہ طریقہ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے۔[1]
جہاں تک پچھنے لگوانے کا تعلق ہے تو اس کا طریقہ، وقت اور مقامات کے ساتھ ساتھ فضائل ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیے ہیں ۔
پچھنے لگوانے کی فضیلت :
۱۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’بہترین چیزجس سے تم علاج کرتے ہو؛ وہ پچھنے لگوانا ہے ۔‘‘[2]
۲۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پچھنے لگوانے میں شفاء ہے ۔‘‘[3]
۳۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نہار منہ پچھنے لگوانا افضل اور بہترین ہے۔اس میں شفاء اور برکت ہے۔اور اس سے عقل اور قوت حفظ میں اضافہ ہوتا ہے ‘‘[4]
|