۴۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی ایک سر میں تکلیف کی شکایت کرتا تو آپ فرماتے: ’’ جاؤ اور پچھنے لگواؤ۔ اور جب کوئی ٹانگ میں درد کی شکایت کرتا تو آپ فرماتے :’’ جاؤ اسے مہندی لگاؤ‘‘ [1]
۵۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ معراج کی رات میرا گزرجس ملائکہ پر بھی ہوا؛ اس نے مجھ سے یہی کہا: ’’ اے محمدصلی اللہ علیہ وسلم ! اپنی امت کو حکم دو کہ وہ پچھنے لگوایا کریں ۔‘‘[2]
پچھنے لگوانے کے مقامات:
۱۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سر کے اگلے حصہ پر[مانگ میں ]،اور دونوں کندھوں کے درمیان پچھنے لگوایا کرتے تھے، اور فرمایا کرتے تھے: ’’جس نے ان مقامات سے خون نکلوا دیا، وہ کسی دوسری بیماری کے لیے کوئی علاج نہ بھی کرے تو اسے کوئی چیز تکلیف نہیں دے گی۔‘‘[3]
۲۔ کبھی آپ گردن کی دونوں جانب اور کندھوں کے درمیان پچھنے لگوایا کرتے۔[4]
۳۔ کبھی سر کی چوٹی پر پچھنے لگواتے۔[5]اسے ام مغیث کا نام دیتے تھے۔
|