’’ زیتون کے تیل کا سالن بناؤ اور اس سے مالش کرو ۔بیشک یہ ایک بابرکت درخت کی پیداوار ہے ۔‘‘[1]
واقعات و تجربات اور استعمال سے زیتون کے تیل کا نفع بخش ہونا ثابت ہوا ہے۔
۶۔سَنا اور سَنوت:[سنا مکی]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ تم پر سنا اور سنوت سے علاج کروانا لازم ہے۔ بیشک ان میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج ہے۔‘‘[2]
(سَنا):بلاد ِحجاز میں پائی جانے والی ایک بوٹی ہے۔ افضل بوٹی وہ ہے جو مکہ میں پائی جاتی ہے۔ یہ ایک بہترین اور پرتسلی بخش علاج ہے۔
(سنوت):اس شہد کو کہا جاتا ہے جس کے ساتھ دیسی گھی ملا ہوا ہو۔ اور اس میں(سَنا)بوٹی کو کوٹ کر اس میں ملایا گیا ہو۔ ان اشیاء کے معجون مرکب کو(سنوت)کہا جاتا ہے۔اسے عرب لوگ(کمون )بھی کہتے ہیں ۔
اس ترکیب کو علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے بھی بعض اطباء کے حوالے سے درست لکھا ہے۔[3] واللہ اعلم
قدرتی دواؤں میں سے.....
۱۔ نہانا، پاک صاف رہنا اور خوشبو لگانا بھی ہے۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں :
|