اور آپ ہی سے روایت ہے کہ
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم برتنوں میں اور مشکوں میں زمزم بھر کر اپنے ساتھ لے جاتے تھے، اسے مریضوں پر ڈالتے اور انہیں پلاتے۔‘‘[1]
علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
’’ میں نے اور میرے علاوہ دوسرے لوگوں نے زمزم سے شفاء حاصل کرنے میں عجیب اُمور تجربہ کیے۔اور مجھے اس کی وجہ سے کئی بیماریوں سے شفاء حاصل ہوئی۔اوراللہ تعالیٰ نے مجھے بالکل تندرست کردیا۔‘‘[2]
چہارم:..... تیل پر دم کرکے اس کی مالش کریں :
زیتون کے تیل پر پڑھ کر دم کیا جائے۔اور پھر اس کی مالش کی جائے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
’’ زیتون کا تیل کھایا کرو اور اس سے مالش بھی کیا کرو، بیشک یہ ایک با برکت درخت سے حاصل کیا گیا ہے۔ ‘‘[3]
اس تیل کی مالش کرنے کے بعد بیت الخلاء جانے میں کوئی حرج والی بات نہیں ۔[4]
|