Maktaba Wahhabi

49 - 241
اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو مخاطب کرکے فرمایا: ﴿ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَّ اللّٰهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللّٰهُ الشَّاكِرِينَ ﴾ ’’اور محمد بھی ایک رسول ہی ہے۔ اُس سے پہلے کئی رسول گزر چکے۔ سو کیا اگر وہ فوت ہو جائے یا قتل کر دیا جائے تو تم اپنی ایڑیوں پر پھر جاؤ گے اور جو اپنی ایڑیوں پر پھر جائے گا وہ اللہ کو ہرگز کچھ بھی نقصان نہیں پہنچائے گا۔ اور اللہ شکر کرنے والوں کو جلد جزا دے گا۔‘‘ [1] ’’سو جو آدمی محمد کو پوجتا تھا وہ اچھی طرح جان لے کہ محمد وفات پا چکے ہیں۔ اور جو صرف اکیلے اللہ کی عبادت کرتا تھا جس کا کوئی شریک نہیں، وہ یہ سمجھ لے کہ اللہ اُس کی تاک میں ہے۔ وہ زندہ ہے۔ وفات نہیں پائے گا۔ اسے نہ تو اونگھ آتی ہے نہ نیند۔ وہ اپنے دین کا محافظ ہے۔ اپنے دشمن سے انتقام لینے والا ہے۔ میں تمھیں اللہ کے تقویٰ کی وصیت کرتا ہوں۔ اپنے نبی کی تعلیمات میں سے جو کچھ تمھارے حصے میں آتا ہے، اسے حاصل کرو۔ نبوی ہدایت اپناؤ۔ اللہ کے دین پر ثابت قدمی سے قائم رہو۔ جسے اللہ تعالیٰ نے ہدایت نہیں دی وہ بلاشبہ گمراہ ہے۔ جسے اُس نے عافیت نہیں دی وہ مبتلائے آفات ہے۔ جس کی مدد اللہ نے نہیں کی وہ بیچارا تو بے یار و مددگار ہے۔ جس کی رہنمائی اللہ کے علاوہ کسی اور نے کی وہ بھی گمراہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
Flag Counter