Maktaba Wahhabi

188 - 241
خلیفۂ ثالث حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو سپردِ خاک کرنے کے فوراً بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں اور بعض روایات کے مطابق ضحاک بن قیس کی بہن فاطمہ فہریہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں اراکین شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا۔ پہلے مرحلے میں حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے اراکین شوریٰ کو پیشکش کی کہ چھ میں سے تین کا انتخاب کر لیجیے۔ اس پر حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’میں علی کے حق میں دستبردار ہوتا ہوں۔‘‘ مجلس شوریٰ کے ایک رکن حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے حق میں جبکہ دوسرے رکن حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا۔ اب خلافت کے لیے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے نامزد کردہ تین اصحاب باقی رہ گئے۔ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ، حضرت علی بن ابی طالب اور حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ۔ حضرت عبدالرحمن بن عوف نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت علی بن ابی طالب کو مخاطب کرکے فرمایا: ’’آپ دونوں حضرات میں سے جو بھی منصب خلافت سے دستبردار ہوتا ہے، ہم انتخاب خلیفہ کا معاملہ اس کے سپرد کردیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ
Flag Counter