Maktaba Wahhabi

202 - 241
فتنہ شہادتِ عثمان رضی اللہ عنہ کا دوسرا سبب فتنہ انگیزی کے سلسلے میں بدوؤں کا کردار فتنہ انگیزی کے سلسلے میں ان بدوؤں نے بھی نہایت گھناؤنا کردار ادا کیا تھا جن کے دلوں میں ایمان نے گھر نہیں کیا تھا۔ ان کا تعلق مضر، ربیعہ اور یمن کے مختلف قبائل سے تھا جو بادیہ میں آباد تھے اور لڑائیاں کرنا ان کی زندگی کا واحد مقصد تھا۔ اسی بدمزاجی اور تند خوئی کے ہمراہ یہ لوگ اسلام کے دائرے میں آئے تھے۔ قبول اسلام کے بعد بدو تین اصناف میں بٹ گئے تھے۔ ایک صنف تو وہ تھی جس کے اسلام میں بے حد خوبی آئی اورایمان نے حقیقی معنوں میں اس کے دل میں گھر کیا۔ دوسری صنف ان بدوؤں پر مشتمل تھی جو مسلمانوں کے ڈر سے یا مال غنیمت کے لالچ میں اسلام لائے تھے۔ ایسے بدو منافق تھے۔ تیسری صنف میں وہ بدو شامل تھے جو انتہا پسندی کی حد تک عبادت گزار اور تارک دنیا تھے۔ دین کے معاملات میں ہٹ دھرمی اور شدت پسندی ان کی نمایاں خصوصیات تھیں۔ یہ متشدد افراد قرآنی آیات اور احادیث نبوی کی اس تاویل و تشریح پر یقین رکھتے تھے جو ان کے سخت مزاج سے ہم آہنگ ہوتی تھی۔ دینی احکامات کا نہایت سطحی فہم رکھنے والے نہایت جذباتی لوگ تھے
Flag Counter