Maktaba Wahhabi

217 - 241
شہادت عثمان رضی اللہ عنہ جن شر پسند عناصر کو کوفہ سے شہر بدر کرکے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے ہاں شام بھیجا گیا تھا، ان میں اشتر نخعی، جندب ازدی، صعصعہ بن صوحان، کمیل بن زیاد، عمیر بن ضابی اور ابن کوا شامل تھے۔ یہ افراد شام پہنچے تو حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کا خیر مقدم کیا۔ ان کے لیے بہترین قیام گاہ کا بندو بست کیا۔ خوب کھلایا پلایا اور پیار کی زبان سے سمجھایا کہ شرارتوں سے باز آجاؤ۔ تمھارے حق میں یہی بہتر ہے۔ وہ لاتوں کے بھوت تھے۔ باتوں سے کیونکر ٹلتے۔ انھوں نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کی اور نہایت بد تمیزی سے پیش آئے۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ چاہتے تو ان کے تمام پیچ و خم نکال دیتے تاہم آپ نے بے حد تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا ۔امیر المومنین حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ آپ نے جن افراد کو میرے ہاں بھیجا ہے وہ شیطان کی زبان بولتے اور اسی کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔ انھوں نے اپنے علاقے کے بہت سے لوگوں کو خراب کیا ہے۔ اس سے پہلے کہ وہ میرے علاقے کے لوگوں کو خراب کریں، آپ انھیں واپس بھجوادیجیے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے والی کوفہ حضرت سعید بن عاص رضی اللہ عنہ کو لکھا تو انھوں نے ان شر پسندوں کو واپس بلوا لیا لیکن التجا کی کہ خود وہ بھی ان کے ہاتھوں عاجز آگئے ہیں۔ خلیفۂ ثالث
Flag Counter