Maktaba Wahhabi

207 - 241
اگرچہ اسلام نے ان مختلف قبائل کو اپنے سانچے میں ڈھال لیا تھا تاہم یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ صحابۂ کرام کی طرح انھوں نے مناسب تربیت نہیں پائی تھی۔ نیز یہ لوگ اسلام کے اصلی جوہر سے بھی بڑی حد تک ناواقف تھے۔ و جہ اس کی یہ تھی کہ جس تیزی سے فتوحات ہو رہی تھیں، اس لحاظ سے مفتوح اقوام کی اسلامی تربیت کا انتظام نہیں ہو پایا تھا۔ یوں اسلامی معاشرے کا فکری توازن بگڑ گیا تھا جس کے منفی اثرات حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور خلافت کے آخری ایام میں سامنے آئے۔
Flag Counter