Maktaba Wahhabi

201 - 241
ان شہروں میں وہ خطوط جن لوگوں کو موصول ہوئے وہ بھی ابن سبا کے کارندے تھے۔ انھوں نے عوام کو وہ خطوط دکھائے اور کہا کہ دیکھو، یہ خط حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہے۔ یہ خط حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے بھیجا ہے۔ یہ خط حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کی طرف سے آیا ہے اور یہ خط ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے لکھا ہے۔ یہ اکابر صحابہ کے خطوط ہیں۔ یہ سب کے سب خلیفہ عثمان بن عفان سے نجات پانا چاہتے ہیں۔ وہ خطوط دیکھ کر لوگوں میں مزید اضطراب پھیلا اور وہ پوری طرح بغاوت کرنے پر آمادہ ہوگئے۔ اس سلسلے کا آخر ی خط انھوں نے امیر المومنین حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے نام سے گھڑا جس نے باغیوں کو بالکل بے قابو کردیا تھا۔یوں بنیادی طور پر شہادت عثمان رضی اللہ عنہ کا فتنہ سبائیوں نے اٹھایا تھا۔ دیگر تمام اسباب ثانوی نوعیت کے حامل تھے۔
Flag Counter