Maktaba Wahhabi

26 - 197
اس کی دلیل یہ ہے: {وَیَجْعَلْ لَّکُمْ جَنّٰتٍ} ’’اور تمہارے لیے باغات بنائیں گے۔‘‘ نہروں کا جاری کیا جانا: اس کی دلیل یہ ہے: {وَّیَجْعَلْ لَّکُمْ اَنْہٰرًا} ’’اور وہ تمہارے لیے نہریں جاری فرمائیں گے۔‘‘ علامہ قرطبی لکھتے ہیں: ’’اس آیت میں اور سورۃ ہود ۔ علیہ السلام ۔ کی آیت[1]میں اس بات کی دلیل ہے، کہ گناہوں کی معافی کا سوال کرنے سے رزق اور بارش طلب کی جاتی ہے۔‘‘[2] حافظ ابن کثیر تحریر کرتے ہیں: ’’اگر تم اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کرو، ان سے اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور ان کی اطاعت کرو، تو وہ تم پر رزق کی فراوانی فرمادیں گے، آسمان سے بارانِ رحمت نازل فرمائیں گے، زمین سے خیر و برکت اُگلوائیں گے، زمین سے کھیتی کو اُگائیں گے، جانوروں کا دودھ مہیا فرمائیں گے، تمہیں
Flag Counter