Maktaba Wahhabi

190 - 197
(اور ان (یعنی انس رضی اللہ عنہ ) کا ایک باغ تھا، جو سال میں دو مرتبہ پھل دیتا اور اس میں ریحان (کا پودا) تھا، جس سے وہ کستوری کی خوشبو پاتے تھے)۔ امام ابو نُعَیم نے حفصہ بنت سیرین کے حوالے سے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے، کہ انہوں نے کہا: ’’ میری زمین سال میں دو دفعہ پھل دیتی ہے اور اس کے علاوہ شہر میں کوئی چیز (یعنی باغ) دو مرتبہ پھل نہیں دیتا۔‘‘ [1] اللہ تعالیٰ ہمیں ، ہمارے بہن بھائیوں اور نسلوں کو ان دعاؤں کے ساتھ رزق طلب کرنے اور پاکیزہ فراخ رزق پانے والوں، میں شامل فرما دیں۔ آمین یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ۔ 
Flag Counter