دیکھتے ہوئے بڑی بے دردی سے پامال کرتے ہوئے اپنی طرف سے خلاف مسئلہ گھڑ لیا اور بے چارے تمام ناواقف حنفیوں کو اسی پر لگا دیا۔برادران دیکھوتو سہی!تم نہ محمدی رہے نہ حنفی رہے نہ سنی رہے نہ فقہی رہے۔اللہ جانے کہاں سے کہاں یہ رو تمہیں بہا لے گئی؟یہ تو الٹی چال تم چلے۔تم نے الٹی گنگا بہائی،تم نے دریا پہاڑوں پر چڑھادیئے۔پس للہ غور کرو تنہائی میں بیٹھ کر سوچو،اہلحدیث تمہارے حقیقی خیر خواہ ہیں اہلحدیث ہی اماموں کے ماننے والے ہیں وہی ان کی سچی قدر کرنے والے ہیں وہی ان کے سچے اور صحیح اصول پر قائم ہیں۔یہ تقلید جو آج تم میں پھیلائی گئی ہے اس سے اماموں کو روحانی صدمہ ہوا ہے ہم تمہیں انشاء اللہ بروز قیامت دکھادیں گے کہ اس اندہی تقلید سے امامان دین کس طرح بیزاری ظاہر کرتے ہیں؟اور ساتھ ہی آپ دیکھ لیں گے کہ اللہ کے نزدیک اماموں کے سچے تابعدار کون ثابت ہوتے ہیں؟