بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
الحمد لولیہ والسلام علي نبیہ اما بعد
حنفی مذہب حضرات کا خیال
دنیا میں شہرت کر رکھی ہے کہ فقہ حنفی کی کتابوں کا ایک مسئلہ بھی خلاف حدیث نہیں بلکہ یہ فقہ قرآن وحدیث کا مغزگودا اور عطر ہے بے کھٹکے اس پر عمل کرتا ہے نجات کا سبب ہے اس لئے میں اس کتاب میں اس بات کو غلط ثابت کرنے اور دعویٰ کی حقیقت سے مسلمانوں کو آگاہ کرنے اور یہ بتانے کے لئے کہ فقہ میں سینکڑوں مسائل احادیث صحیحہ کے صریح خلاف ہیں یہ مضمون معہ حوالوں اور عبارتوں کے بطور نمونہ لکھتا ہوں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ ؎
الہٰی دے اثر ایسا کہ میری بیتابی دل میں
چلے آئیں کلیجہ تھام کر وہ میری محفل میں
مقصود کتاب
میرا مقصود اس سے یہ ہے کہ ہمارے حنفی بھائی فقہ کے کسی مسئلے کو خلاف حدیث نہیں جانتے ااج تقریباً ایک ہزار سال سے یہی سبق انہیں پڑھایا جاتا رہا اور اب وہ لوح دل پر جم چکا ہے اس لئے آنکھیں بند کر کے صرف فقہ پر ہی مدادین رکھ دیا گیا ہے۔میں ظاہر کردینا چاہتا ہوں کہ حقیقت اس کے خلاف ہے۔فقہ کے سینکڑوں مسائل حدیث شریف کے خلاف ہیں۔جب یہ کھلا اختلاف اپنے ان بھائیوں کے سامنے رکھ دیا جائے گا تو پھر کون سا مسلمان ہے جس کا دل چاہے کہ حدیث کے
|