Maktaba Wahhabi

173 - 191
وصیت(حسبِ ذیل)تھی: ’’بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ہٰذَا مَا أَوْصٰی بِہٖ عَلِيُّ بْنُ أَبِيْ طَالِبٍ-رضی اللّٰه عنہ-أَنَّہٗ یَشْہَدُ أَنْ لَّآ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ-صلى اللّٰه عليه وسلم-،أَرْسَلَہٗ بِالْہُدٰی وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْہِرَہٗ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہٖ وَ لَوْ کَرِہَ الْمُشْرِکُوْنَ۔ ثُمَّ إِنَّ صَلَاتِيْ وَ نُسُکِيْ وَ مَحْیَايَ وَ مَمَاتِيْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ بِذٰلِکَ أُمِرْتُ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ۔ ثُمَّ أُوْصِیْکَ یَا حَسَنُ وَ جَمِیْعَ وَلَدِيْ وَ أَہْلِيْ! بِتَقْوَی اللّٰہِ رَبِّکُمْ،وَ لَا تَمُوْتُنَّ إِلَّا وَ أَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ،وَ اعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰہِ جَمِیْعًا وَّ لَا تَفَرَّقُوْا۔‘‘ [’’اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ جو نہایت رحم فرمانے والے بے حد مہربان ہیں۔ یہ وہ چیز ہے،جس کی وصیت علی بن ابی طالب-رضی اللہ عنہ-نے کی ہے۔یقینا وہ گواہی دیتا ہے،کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں،یکتا ہیں،اُن کا کوئی(بھی)شریک نہیں اور بے شک محمد-صلی اللہ علیہ وسلم-اُن کے بندے اور رسول ہیں۔انہوں نے ہدایت اور دین حق کے ساتھ انہیں مبعوث فرمایا،تاکہ اُس کو تمام ادیان پر غالب فرمائیں،اگرچہ مشرک لوگ ناپسند کریں۔ پھر میری نماز،میری قربانی،میرا جینا اور میرا مرنا اللہ رب العالمین کے لیے ہے۔اُن کا کوئی(بھی)شریک نہیں اور اسی(بات)کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں فرمان بردار ہونے والوں میں سب سے پہلا ہوں۔ پھر میں اے حسن! تجھے،اپنی ساری اولاد اور اپنے کنبے کو اللہ تعالیٰ،جو کہ تمہارے
Flag Counter