Maktaba Wahhabi

108 - 112
علامہ سعید ملتانی کے قرآن مجید پرجھوٹ جھوٹ نمبر 1(کتاب قرآن مقدس۔۔۔۔۔۔) : جو شخص خود کشی کرتا ہے وہ کفر پر مرتا ہے۔ ۔۔۔لیکن اپنے اختیا ر سے اپنے آپ کو ماردینے والاقطعا ًمسلمان ہوکر نہیں مرتا۔ (ص12,13) جھوٹ نمبر 2(کتاب قرآن مقدس۔۔۔۔۔۔) : قرآن مقدس کا بیان ہے کہ جادو کی کوئی حقیقت نہیں۔ مخلص پر بھی جادو اور شرک کا اثر نہیں ہوسکتا خود شیطان نے بھی اقرار کیا کہ ’’الا عبادک منھم المخلصین ‘‘ تیرے مخلص بندوں پر میرا یا میری کسی بھی شرارت کا اثر نہ ہوگا اور اللہ نے فرمادیا کہ جادو کا مومن مخلص پر اثر ماننا یہ عقیدہ مشرک ظالم کا ہے مسلمان کانہیں۔ (صفحہ16,15) جھوٹ نمبر 3(کتاب قرآن مقدس۔۔۔۔۔۔) : قرآن پاک میں صاف بیان ہوا ہے کہ ابو البشر آدم علیہ السلام اور ام البشرحواء دونوں شجرہ ممنوعہ کو نسیانا استعمال کر بیٹھے دونوں شریک فعل ہوئے۔ ۔۔۔۔۔اور اس فعل میں زیادہ بااختیار چونکہ آدم ؑ تھے اس لئے نسیاناً اس فعل کی نسبت حضرت آدم علیہ السلام کی طرف کی گئی ہے حضرۃ حواء کا ذکر نہیں کیا گیا گویا قرآن نے حضرت حواء کا ذکر نہ کرکے ان کی بے قصوری کا ذکر کیا ہے۔ (صفحہ22) جھوٹ نمبر 4(کتاب قرآن مقدس۔۔۔۔۔۔) : قرآن مقدس میں صاف لکھا ہوا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب ابو طالب کو باصراردعوت ایمان دے کراس کے ایمان سے مایوس ہوکر واپس لوٹے۔ ۔۔۔۔۔۔اور اللہ نے بھی آئندہ کے لئے اس کے لئے شفاعۃ واستغفار سے منع کردیا۔ (صفحہ25,24)
Flag Counter