Maktaba Wahhabi

جہاد کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1996

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو شخص میری راہ میں اس طرح نکلا کہ میری راہ میں جہاد، مجھ پر ایمان اور میرے رسولوں کی تصدیق نے ہی اسے نکلنے پر مجبور کیا تو میری یہ ذمہ داری ہے کہ میں اسے جنت میں داخل کروں یا اسے اس کے مسکن تک جہاں سے وہ نکلا ہے ، اس طرح واپس لاؤں کہ وہ اجر یا غنیمت سے مالامال ہو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )کی جان ہے اللہ کی راہ میں کسی شخص کو جو بھی زخم آئے گا وہ قیامت کے دن اسی زخمی حالت میں اللہ کے حضور پیش ہوگا۔ اس زخم کا رنگ تو خون کا ہوگا لیکن اس کی خوشبو مشک کی ہوگی۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے اگر میری امت کے لئے تکلیف دہ نہ ہوتا تو میں اللہ کی راہ میں لڑی جانے والی کسی بھی جنگ میں پیچھے نہ رہتا لیکن نہ تو میرے پاس اتنی وسعت ہے کہ میں ان سب کو سامان جنگ مہیا کرسکوں اور نہ ان کو خود ہی اس قدر وسعت حاصل ہے۔ مسلمانوں کو یہ بھی ناگوار گزرتا ہے کہ میں کسی مہم کے لئے نکلوں اور وہ پیچھے رہ جائیں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )کی جان ہے میری خواہش ہے کہ میں اللہ کی راہ میں لڑوں اور مارا جاؤں ،پھر لڑوں پھر مارا جاؤں،پھر لڑوں پھر مارا جاؤں۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 59 جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( اَنَّ اَبْوَابَ الْجَنَّۃِ تَحْتَ ظِلاَلِ السُّیُوْفِ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ [1] حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جنت کے دروازے تلواروں کے سائے تلے ہیں۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 60 جہاد کی برکت سے دین اسلام قیامت تک قائم رہے گا۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم اَنَّہٗ قَالَ (( لَنْ یَبْرَحَ ہٰذَا الدِّیْنُ قَائِمًا یُقَاتِلُ عَلَیْہِ عِصَابَۃٌ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ حَتّٰی تَقُوْمَ السَّاعَۃُ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’قیامت تک یہ دین قائم رہے گا کیونکہ مسلمانوں کی ایک جماعت (ہر زمانے میں غلبہ دین کے لئے) جہاد کرتی رہے گی۔‘‘ اسے
x
صفحہعنوان
5بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
67نیت کے مسائل
70جہاد سے پہلے ایمان
72جہاد قرآن مجید کی روشنی میں
84جہاد کی فرضیت
89جہاد کے لئے بیعت
90جہادکی فضیلت
100ہندوستان کے خلاف جہاد کی فضیلت
101مجاہدین کی فضیلت
107مجاہدین کی مدد کرنے کی فضیلت
109شہید کی فضیلت
119اللہ کی راہ میں پہرہ دینے کی فضیلت
122جہاد کی اہمیت
124جہاد کی اقسام
129جہاد کی تیاری
132جہاد کے مقاصد
135جہاد کے احکام
139جہاد میں جائز امور
143جہاد میں ممنوع امور
149جنگ کے آداب
152غنیمت اور فے کے مسائل
156قیدیوں کے مسائل
160جہاد کے متعلق دعائیں
164سفر کے آداب
169نماز خوف کے مسائل
172عورتوں کا جہاد
174کسی متعین آدمی کو شہید کہنا جائز نہیں
175متفرق مسائل
Flag Counter