Maktaba Wahhabi

جہاد کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1996

خلاصہ درج ذیل ہے۔ 1 اللہ تعالیٰ نے مجاہدین سے بلندی درجات ، مغفرت اور اپنی رحمت کا وعدہ فرمایا ہے۔ (سورۃ النساء ، آیت نمبر96 ) 2 اللہ کی راہ میں مرنے اور مارنے والوں کے لئے اجر عظیم ہے۔(سورۃ النساء ، آیت نمبر 74) 3 قتال کرنے والوں کی اللہ تعالیٰ توبہ قبول فرمائے گا ، ان کی نصرت فرماکر کفار ومشرکین کو ذلیل اور رسوا کرے گا۔(سورۃ التوبہ ، آیت نمبر 14-15) 4 قتال کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ نے نہروں بھری جنت میں بہترین اور عمدہ گھروں کا وعدہ فرمایا ہے۔(سورۃ الصف ، آیت نمبر 12) جہاد فی سبیل اللہ کی فضیلت میں چند احادیث مبارکہ ملاحظہ ہوں: 1 جہاد کی نیت سے چند گھنٹے سفر کرنا روئے زمین کی ساری دولت سے افضل ہے ۔(مسلم) 2 گھڑی بھر کے لئے اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ، لیلۃ القدر میں حجر اسود کے قریب قیام کرنے سے بہتر ہے۔(ابن حبان) 3 اونٹنی کا دودھ دوہنے کے وقت کے برابر جہاد کرنے والے پر جنت واجب ہو جاتی ہے۔(ترمذی) 4 اللہ کی راہ میں ایک تیر چلانے کا ثواب ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔(ابن ماجہ) 5 قیامت کے روز مجاہدین کے درجات سب سے بلند ہوں گے۔(مسلم) 6 مجاہد جب تک جہاد میں رہتا ہے اسے مسلسل روزے رکھنے ، مسلسل قیام کرنے اور مسلسل رکوع و سجود کرنے کا ثواب ملتا ہے۔(نسائی) 7 مجاہد اور شہید ، فرشتوں سے افضل ہیں اور قیامت کے روز بلا حسب جنت میں جائیں گے۔(حاکم) 8 قیامت کے روز شہید تازہ خون کے ساتھ اللہ کے دربار میں حاضر ہوگا ، جس سے مشک کی خوشبو آرہی ہو گی۔(بخاری) 9 شہداء کی روحیں دوبارہ دنیا میں آکر شہید ہونے کی تمنا کرتی ہیں۔(مسلم) 10 جنت میں سب سے خوبصورت گھر شہداء کے ہوں گے۔(بخاری) 11 شہید قیامت کے روز اپنے اعزہ واقارب میں سے ستر(70)افراد کی سفارش کر سکے گا۔(ابن ماجہ) قرآن وحدیث میں جہاد کی تعلیم و ترغیب کو سامنے رکھتے ہوئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ پر ایک نظر ڈالی جائے تو یہ بات سو فیصد درست نظر آتی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ مبارک :
x
صفحہعنوان
5بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
67نیت کے مسائل
70جہاد سے پہلے ایمان
72جہاد قرآن مجید کی روشنی میں
84جہاد کی فرضیت
89جہاد کے لئے بیعت
90جہادکی فضیلت
100ہندوستان کے خلاف جہاد کی فضیلت
101مجاہدین کی فضیلت
107مجاہدین کی مدد کرنے کی فضیلت
109شہید کی فضیلت
119اللہ کی راہ میں پہرہ دینے کی فضیلت
122جہاد کی اہمیت
124جہاد کی اقسام
129جہاد کی تیاری
132جہاد کے مقاصد
135جہاد کے احکام
139جہاد میں جائز امور
143جہاد میں ممنوع امور
149جنگ کے آداب
152غنیمت اور فے کے مسائل
156قیدیوں کے مسائل
160جہاد کے متعلق دعائیں
164سفر کے آداب
169نماز خوف کے مسائل
172عورتوں کا جہاد
174کسی متعین آدمی کو شہید کہنا جائز نہیں
175متفرق مسائل
Flag Counter