Maktaba Wahhabi

146 - 175
آگ میں جلانا) سے کسی کو عذاب نہ دو۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 167 دشمن کو امان دینے کے بعد قتل کرنا منع ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 200کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 168 دشمن کے سفیر کو قتل کرنا منع ہے۔ عَنْ نَعِیْمِ بْنِ مَسْعُوْدِ الْأَ شْجَعِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُ لَہُمَا حِیْنَ قَرَأَ کِتَابَ مُسَیْلَمَۃَ ((مَا تَقُوْلاَنِ اَنْتُمَا ؟)) قَالاَ : نَقُوْلُ کَمَا قَالَ ، قَالَ (( اَمَا وَاللّٰہِ لَوْ لاَ اَنَّ الرُّسُلَ لاَ تُقْتَلُ لِضَرَبْتُ اَعْنَاقَکُمَا)) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[1] (صحیح) حضرت نعیم بن مسعود اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسیلمہ کا خط پڑھنے کے بعد مسیلمہ کے دونوں قاصدوں سے کہتے ہوئے سنا ’’تم دونوں مسیلمہ کے بارے میں کیا کہتے ہو؟‘‘ دونوں نے جواب دیا ’’ہم وہی کچھ کہتے ہیں جس کا مسیلمہ دعویٰ کرتا ہے۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’اگر قاصدوں کا قتل کرنا منع نہ ہوتا تو میں تم دونوں کو قتل کردیتا۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 169 ذمی کو ناحق قتل کرنا منع ہے۔ عَنْ اَبِیْ بَکْرَۃَ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((مَنْ قَتَلَ مُعَاہِدًا فِیْ غَیْرِ کُنْہِہٖ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[2] (صحیح) حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے کسی ذمی کو ناحق قتل کردیا اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کردے گا۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 170 قیدی عورتوں کو ان کے نابالغ بچوں سے جدا کرنا منع ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر196کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 171 دوران جہاد بلا ضرورت تباہ کاری پھیلانا مثلاً پھلدار درخت کاٹنایا جلانا، عمارتیں گرانا ، سڑکیں اور پل تباہ کرنا، فصلیں برباد کرنا، جانوروں کو قتل کرنا
Flag Counter