Maktaba Wahhabi

جہاد کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1996

126
کرنا۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 119 اللہ کی راہ میں جوڑا(مثلاً دوگھوڑے،دو اونٹ،دو ہزار روپے یا دو لاکھ روپے)خرچ کرنے والے کو قیامت کے دن جنت کے تمام دروازوں سے داخل ہونے کے لئے پکاراجائے گا۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ (( مَنْ اَنْفَقَ زَوْجَیْنِ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ دَعَتْہُ خَزَنَۃُ الْجَنَّۃِ مِنْ اَبْوَابِ الْجَنَّۃِ یَا فُلاَنُ ہَلُمَّ فَادْخُلْ، فَقَالَ: اَبُوْبَکْرٍ رضی اللّٰه عنہ :یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ! ذَاکَ الَّذِیْ لاَ تَوَی عَلَیْہِ فَقَالَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم (( اِنِّیْ لَاَرْجُوْا اَنْ تَکُوْنَ مِنْہُمْ )) ۔رَوَاہُ النِّسَائِیُّ[1] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس نے اللہ کی راہ میں جوڑا خرچ کیااسے(قیامت کے روز)جنت کے دروازے کا ہر خازن اسے بلائے گا اے فلاں!ادھر سے داخل ہو۔‘‘ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !ایسے آدمی کو تو کسی قسم کا خسارہ نہیں ہوگا۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’مجھے امید ہے کہ تم انہی میں سے ہوگے۔‘‘اسے نسائی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 120 اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے کے لئے فرشتے دعائے خیر کرتے ہیں۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( مَا مِنْ یَوْمٍ یُصْبِحُ الْعِبَادُ فِیْہِ ، اِلاَّ مَلَکَانِ یَنْزِلاَنِ فَیَقُوْلُ اَحَدُہُمَا : اَللّٰہُمَّ اَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا ، وَیَقُوْلُ الْآخَرُ اللّٰہُمَّ اَعْطِ مُمْسِکًا تَلَفًا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’لوگوں پر کوئی ایسادن نہیں گزرتاجس میں دو فرشتے نہ اترتے ہوں ان میں سے ایک کہتاہے اے اللہ!(فی سبیل اللہ)خرچ کرنے والے کواچھا بدلہ عطافرمااور دوسرا کہتاہے اے اللہ!ہاتھ روک لینے والے کا مال ضائع فرما۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
x
صفحہعنوان
5بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
67نیت کے مسائل
70جہاد سے پہلے ایمان
72جہاد قرآن مجید کی روشنی میں
84جہاد کی فرضیت
89جہاد کے لئے بیعت
90جہادکی فضیلت
100ہندوستان کے خلاف جہاد کی فضیلت
101مجاہدین کی فضیلت
107مجاہدین کی مدد کرنے کی فضیلت
109شہید کی فضیلت
119اللہ کی راہ میں پہرہ دینے کی فضیلت
122جہاد کی اہمیت
124جہاد کی اقسام
129جہاد کی تیاری
132جہاد کے مقاصد
135جہاد کے احکام
139جہاد میں جائز امور
143جہاد میں ممنوع امور
149جنگ کے آداب
152غنیمت اور فے کے مسائل
156قیدیوں کے مسائل
160جہاد کے متعلق دعائیں
164سفر کے آداب
169نماز خوف کے مسائل
172عورتوں کا جہاد
174کسی متعین آدمی کو شہید کہنا جائز نہیں
175متفرق مسائل
Flag Counter