Maktaba Wahhabi

جہاد کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1996

104
ضمانت میں ہیں ۔ پہلا وہ آدمی جو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لئے نکلا ، اللہ تعالیٰ کا ذمہ ہے کہ اگر وہ فوت ہوجائے تو اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے یا (اگر زندہ رہے تو) اسے ثواب اور مال غنیمت کیساتھ گھر واپس پہنچادے ۔دوسرا وہ آدمی جو مسجد (میں نماز پڑھنے) کے لئے نکلا، اللہ تعالیٰ کا ذمہ ہے کہ اگر وہ فوت ہوجائے تو اسے جنت میں داخل فرمائے یا (اگر زندہ رہے تو) اسے اجروثواب کے ساتھ گھر واپس پہنچادے۔ تیسرا وہ شخص جو سلام کہہ کر اپنے گھر میں داخل ہو وہ بھی اللہ کی ضمانت میں ہے۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 71 میدان جنگ میں کافر کو مارنے والا مجاہد کبھی جہنم میں نہیں جائے گا۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((لاَ یَجْتَمِعُ کَافِرٌ وَ قَاتِلُہٗ فِی النَّارِ اَبَدًا)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کافر اور اس کا قاتل (مسلمان) جہنم میں کبھی اکٹھے نہیں ہوں گے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 72 جہاد سے کامیاب واپس لوٹنے والا مجاہد اللہ کا مہمان ہوتا ہے جس کی دعا اللہ تعالیٰ قبول فرماتا ہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عنہما عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((الْغَازِیُّ فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ وَالْحَاجُّ وَالْمُعْتَمِرُ وَفْدُ اللّٰہِ دَعَاہُمْ فَأَجَابُوْہُ وَ سَأَلُوْہُ فَأَعْطَاہُمْ )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[2] (حسن) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والا ، حاجی اور عمرہ کرنے والا ، تینوں اللہ کے مہمان ہیں ، اللہ نے بلایا تو وہ آگئے ، لہٰذا جب وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں گے تو اللہ انہیں عطا فرمائے گا ۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 73 مجاہدین کی خواتین کی حرمت مسلمانوں کی ماؤں کے برابر ہے۔ عَنْ بُرَیْدَۃَ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((حُرْمَۃُ نِسَائِ الْمُجَاہِدِیْنَ عَلَی الْقَاعِدِیْنَ کَحُرْمَۃِ اُمَّہَاتِہِمْ وَ مَا مِنْ رَجُلٍ مِنَ الْقَاعِدِیْنَ یَخْلُفُ رَجُلاً مِنَ الْمُجَاہِدِیْنَ فِیْ أَہْلِہٖ فَیَخُوْنُہٗ فِیْہِمْ اِلاَّ وُقِفَ لَہٗ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَیَاْخُذُ مِنْ عَمَلِہٖ مَا شَائَ فَمَا ظَنُّکُمْ ))
x
صفحہعنوان
5بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
67نیت کے مسائل
70جہاد سے پہلے ایمان
72جہاد قرآن مجید کی روشنی میں
84جہاد کی فرضیت
89جہاد کے لئے بیعت
90جہادکی فضیلت
100ہندوستان کے خلاف جہاد کی فضیلت
101مجاہدین کی فضیلت
107مجاہدین کی مدد کرنے کی فضیلت
109شہید کی فضیلت
119اللہ کی راہ میں پہرہ دینے کی فضیلت
122جہاد کی اہمیت
124جہاد کی اقسام
129جہاد کی تیاری
132جہاد کے مقاصد
135جہاد کے احکام
139جہاد میں جائز امور
143جہاد میں ممنوع امور
149جنگ کے آداب
152غنیمت اور فے کے مسائل
156قیدیوں کے مسائل
160جہاد کے متعلق دعائیں
164سفر کے آداب
169نماز خوف کے مسائل
172عورتوں کا جہاد
174کسی متعین آدمی کو شہید کہنا جائز نہیں
175متفرق مسائل
Flag Counter