Maktaba Wahhabi

271 - 332
کے اقوال سے راہنمائی لے گا، کبھی گمراہ نہیں ہو گا۔ اور وہ کیوں کر گمراہ ہو سکتا ہے جب کہ ان کی صحبت میں رہنے والا کبھی مصیبت و شقاوت میں نہیں پڑتا۔ امام نووی رحمہ اللہ نے ’’تہذیب الاسماء واللغات ‘‘(۱/۱۷) میں اس بات پر اہل علم کا اتفاق نقل کیا ہے۔ چنانچہ و ہ فرماتے ہیں : ’’ان کے فضائل ظاہر ہیں اور ان کے علم کو یاد رکھنے کی واضح نشانیاں موجود ہیں ۔ صحیحین میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( لَا تَزالُ طَا ئِفَۃٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاھِرِیْنَ عَلَی الْحَقِّ لا یَضُرُّھُمْ مِنْ خَذَلَھمْ۔)) ’’ میری امت میں سے ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا، ان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ ‘‘ تمام علماء یا اکثر علماء کا خیال ہے کہ یہ لوگ اہل علم ہوں گے۔ دوسری بحث:…اہل حدیث اسلاف کون ہیں ؟[1] یہ وہ لوگ ہیں جو کتاب و سنت کے التزام میں اور ان کو ہر بات اور زندگی کے چھوٹے بڑے تمام معاملات میں مقدم رکھتے ہیں ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین عظام رحمہم اللہ کے طریقے پر چلتے ہیں ، خواہ وہ عقائد ہوں یا عبادات ،معاملات ہوں یااخلاقیات یا سیا سیات۔ یا زندگی کا کوئی بھی چھوٹا بڑا معاملہ ہو۔ اور وہ دین کے اصول وفروع پر اسی طرح قائم رہتے ہیں جیسے اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے بندے اور رسول ’’محمد بن عبداللہ‘‘پر نازل کیا ہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت پر پوری محنت
Flag Counter