Maktaba Wahhabi

152 - 332
میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں ۔ ‘‘ میں نے سوچا کہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرکے آپ کی پناہ میں آتا ہے۔ اور کیا رسول رضی اللہ عنہم اس شرک پر راضی ہوں گے؟ ہم اور خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب اللہ کی پناہ میں ہیں ۔ (۷)…نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ان محفلوں سے اور زینت و سجاوٹ، گانے اور نعت خوانی کہ جس میں خلافِ شرع شرکیہ باتیں ہوتی ہیں اور دوسری بدعات سے ظاہر نہیں ہوتی۔ بلکہ وہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنے سے ظاہر ہوتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے تمسک اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ظاہر ہوتی ہے۔ شاعر نے کیا خوب کہا ہے: لَوْ کَانَ حُبُّکَ صَادِقًا لَأَطَعْتَہُ إِنَّ الْمُحِبَّ لِمَنْ یُحِبُّ مُطِیْعُ ’’ اگر تیری محبت سچی ہوتی تو تُو ان کی اطاعت کرتا، کیوں کہ محب تو محبوب کی فرمانبرداری کیا کرتا ہے۔ ‘‘ دُرودِ پاک کی فضیلت اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ إِنَّ اللَّہَ وَمَلَائِکَتَہُ یُصَلُّونَ عَلَی النَّبِیِّ یٰٓاَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیمًا o﴾ [الاحزاب:۵۶] ’’ بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر دُرود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو! تم بھی ان پر دُرود و سلام بھیجا کرو۔ ‘‘ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ابوالعالیہ کہتے ہیں : اللہ کا دُرود یہ ہے کہ وہ نبی کی تعریف کرتا ہے فرشتوں کے پاس۔ اور فرشتوں کا دُرود یہ ہے کہ وہ آپ کے لیے دُعائیں کرتے ہیں ۔ (اللہ تعالیٰ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بلندیٔ درجات کی) عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : یُصَلُّوْنَ کا معنی برکت والا کرنے کے لیے اللہ سے استدعا کرنا ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کی قدر و منزلت کے
Flag Counter