Maktaba Wahhabi

218 - 332
اسلامی بیداری کی صورت حال جب مسلمان بیدار ہو نے لگے تو انہوں نے بہت سے حادثات ، اجڑے ہوئے گھر اور نقطہ ہائے نظر دیکھے جو انہیں ان کی عزت کے مرکز یعنی اسلام کو چھوڑنے کی دعوت دے رہے تھے۔ چنانچہ مسلمانوں کی ہر جماعت نے اپنے انداز سے حادثے کا جائزہ لینا شروع کیا جو دوسری جماعتوں سے مختلف تھا۔ اسی لیے سچ کہا جا تا ہے کہ عصر حاضر میں دعوت کے میدان میں کام کرنے والی جماعتوں کے درمیان منہج دعوت ، نقطہ آغاز اور آگے بڑھنے والے انداز کے بارے میں بہت وسیع اختلاف پایا جا تا ہے۔ لیکن ان کے باہمی اتحاد کی راہ میں حائل سب سے خطر ناک اختلاف دو باتوں کا ہے۔ ۱… اپنے قد کاٹھ (طاقت) سے نا واقفیت ۲… کتاب و سنت کو سمجھنے اور سیکھنے کے مصادر میں اختلاف اپنے قد کاٹھ (طاقت) سے ناواقفیت : ہم ہمیشہ دیکھتے آئے ہیں کہ دعوت الی اللہ کے میدان میں کام کرنے والی بہت سی جماعتوں کے ذہنوں میں جماعتی تنگ نظر ی راسخ ہو چکی ہے۔ چنانچہ انہیں اپنے علاوہ کوئی نظر ہی نہیں آتا اور وہ اپنے گرد وپیش موجود دوسری جماعتوں کے وجود کو ہی ہڑپ کر جا تی ہیں ۔ معاملہ یہاں تک بڑھ گیا ہے کہ ہمیں بعض جماعتیں یہ دعوی کرتی نظر آتی ہیں : وہی جماعۃ المسلمین اور ان کا بانی امام المسلمین ہے۔ اسی پر انہوں نے بہت سے توہمات کی بنیاد رکھی ہوئی ہے۔ چنانچہ بعض جماعتیں تو اپنے امام کی بیعت کے وجوب کا دعویٰ کرتی ہیں اور کچھ جماعتیں قرون خیر کے بعد کے مسلمانوں کی اکثریت کی تکفیر کرتی ہیں ۔
Flag Counter