Maktaba Wahhabi

215 - 332
اللہ اپنے نور کو مکمل کرنے والا ہے مسلمانوں کو جہنم میں لے جانے والی دن رات چلی جانے والی چالوں کے باوجود اہل علم اور طلباء علم کی ایک بڑی تعداددعوت الی اللہ کے میدان میں اتر آئی ہے۔ جو مسلمانوں کے درمیان سانڈ بن کر رہنے والے اور ان کی سر زمین پر فساد کرنے والے گمراہی کے اڈوں ، بے راہروی کے مراکز پر اچانک دعوتی و علمی حملہ کرتے ہیں کیوں کہ ان غیروں کے ٹکڑوں پر پلنے والوں نے اپنی سر گرمیاں انتہائی تیز کر دی ہیں اور وہ یہودی صلیبی تمدن کے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں ۔وہ (مسلمانوں کے متعلق) برے گمان کرنے لگے ہیں کہ: امت نے اسلام سے نکلنے کا پختہ ارادہ اور کبھی نہ لوٹنے کا عزم کر لیا ہے۔ لیکن یہ بہت سے ایسے حقائق کو نہیں جا نتے جو ان کے تجزیوں پر پورے نہیں اُترتے اور نہ ہی ان کے اعداد و شمار میں آتے ہیں ۔ کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے کانوں میں ڈاٹ ڈال دیے ہیں جس کی وجہ سے وہ سنتے نہیں ، ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے ہیں کہ وہ (بات کو) سمجھتے نہیں اور ان کی آنکھوں پر دے ڈال دیے ہیں سو وہ حقائق کو دیکھ نہیں سکتے۔ ۱…وہ انتہائی بنیادی بات سے غافل ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی حکومت (کائنات کی تخلیق سے بھی )پہلے تھی اور (کائنات کے فنا ہونے کے )بعد بھی رہے گی۔اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کا حکم نہیں چلتا، نہ ان کا اور نہ ہی ان کے علاوہ کسی اور کا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَاللّٰہُ غَالِبٌ عَلیٰ أَمْرِہٖ وَلٰکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَo﴾ (یوسف:۲۱) ’’ اور اللہ زبردست ہے، جو کام چاہتا ہے پورا کرتا ہے مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔ ‘‘
Flag Counter