Maktaba Wahhabi

143 - 332
کریں پھر اس سے ادنیٰ۔ اور عمارت سے پہلے بنیاد سے شروع کریں اور اہم کام سے پھر اس سے کم اہمیت والا کام۔ کیوں کہ توحید ہی نے عرب و عجم کو ایک کردیا ہے۔ اور ان کو ملا کر مسلمان حکومت توحید کی حکومت قائم کی۔ مصائب کے اسباب اور علاج اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں مصیبتوں کے نازل ہونے اور پھر ان کے ختم ہونے کے اسباب بیان فرمائے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ۱۔ ﴿ ذَلِکَ بِاَنَّ اللَّہَ لَمْ یَکُ مُغَیِّرًا نِعْمَۃً اَنْعَمَہَا عَلَی قَوْمٍ حَتَّی یُغَیِّرُوا مَا بِاَنْفُسِہِمْ ﴾ [الانفال:۵۳] ’’ یہ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ اس نعمت کو تبدیل کرنے والا نہیں جو کسی قوم کو عطا کرتا ہے، حتی کہ وہ خود اس کو تبدیل نہ کرلیں ۔ ‘‘ ۲۔ ﴿ وَمَا اَصَابَکُمْ مِنْ مُصِیبَۃٍ فَبِمَا کَسَبَتْ اَیْدِیکُمْ وَیَعْفُو عَنْ کَثِیرٍo﴾ [الشوریٰ:۳۰] ’’ تم لوگوں کو جو بھی مصیبت آتی ہے تو وہ تمہارے ہاتھوں کی کمائی کی وجہ سے ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ بہت سی غلطیاں معاف کردیتا ہے۔ ‘‘ ۳۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ ظَہَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ لِیُذِیقَہُمْ بَعْضَ الَّذِی عَمِلُوا لَعَلَّہُمْ یَرْجِعُونَ o﴾ [الروم:۴۱] ’’ خشکی اور تری میں لوگوں کے اعمال کی وجہ سے فساد بپا ہوگیا، تاکہ اللہ ان کو ان کے کچھ اعمال کی سزا دے، تاکہ وہ باز آجائیں ۔ ‘‘ ۴۔ ﴿ وَضَرَبَ اللَّہُ مَثَلًا قَرْیَۃً کَانَتْ آمِنَۃً مُطْمَئِنَّۃً یَاْتِیہَا رِزْقُہَا رَغَدًا مِنْ کُلِّ مَکَانٍ فَکَفَرَتْ بِاَنْعُمِ اللَّہِ فَاَذَاقَہَا اللَّہُ لِبَاسَ الْجُوعِ وَالْخَوْفِ بِمَا کَانُوا یَصْنَعُونَ o﴾ [النحل:۱۱۲]
Flag Counter