Maktaba Wahhabi

76 - 332
متاثر تھے۔ ایک ساتھی کہہ رہا تھا: یہ ہے حقیقی شیخ! (سلفیوں سے مراد وہ لوگ ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یعنی سلف صالحین کے طریقہ پر چلتے ہیں ۔ اس کی تفصیلی وضاحت فضیلۃ الشیخ سلیم الہلالی حفظہ اللہ کی کتاب میں دیکھیے۔) وھابی کا معنی: توحید کے دشمنوں نے اہل توحید کو وہابی کا نام دیا ہے۔ محمد بن عبدالوہاب رحمۃ اللہ علیہ کی طرف نسبت کرتے ہوئے، انھوں نے سچی نسبت کرنی تھی تو کہتے محمدی۔ کیونکہ ان کا نام تو محمد تھا۔ اور اللہ کی مرضی تھی کہ انھوں نے وہاب کی طرف نسبت کی جو کہ اللہ کا پیارا نام ہے۔ اگر صوفی کا لفظ ان لوگوں کی طرف نسبت کی وجہ سے ہے جو صرف اُون پہنتے تھے، تو وہابی لوگوں کی نسبت وہاب کی طرف ہے۔ اور وہ اللہ ہے جس نے ان کو توحید کی نعمت عطا کی اور دعوت توحید کی توفیق دی۔ محمد بن عبدالوھاب رحمۃ اللہ علیہ : آپ سنہ ۱۱۱۵ ہجری میں مملکت سعودیہ کے دار الحکومت کے قریب نجد جزیرۃ العرب کے ایک علاقہ عُیَیْنَہ میں پیدا ہوئے۔ دس سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے پہلے آپ نے قرآن یاد کرلیا تھا۔ اپنے والد صاحب سے فقہ حنبلی پڑھی اور مختلف شہروں میں جاکر فقہ اور حدیث کا علم حاصل کیا۔ خاص طور سے مدینہ طیبہ میں بھی تعلیم حاصل کرتے رہے۔ کتاب و سنت سے توحید کا سبق سیکھا۔ ماحول کے عقائد دیکھ کر آپ بہت پریشان رہتے۔ بالخصوص جب دیکھتے کہ حرمین اور دوسرے علاقوں (نجد وغیرہ) میں شرک اور خرافات، قبور کی تقدیس جو کہ صحیح اسلام کے منافی ہیں ، تو بہت رنج ہوتا۔ آپ نے اپنے علاقے کے بارے میں سنا کہ عورتیں نر کھجور سے وسیلہ کے طور پر دعائیں کرتی ہیں ۔ اس کا یوں وسیلہ لیتی ہیں ، اے نر کھجور! مجھے آپ سے ایک سال کے دوران خاوند چاہیے۔ ‘‘ حجاز میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی قبروں اور اہل بیت اور خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کو وہ
Flag Counter