Maktaba Wahhabi

68 - 332
بدبختی اور سابقہ اُمتوں کی بدبختی کا سبب ہے کہ جنھیں اللہ نے ان کے غیراللہ کو پکارنے کی وجہ سے ہلاک کردیا تھا۔ شرک کے خلاف جنگ اور توحید پر علماء کرام کا مؤقف: (۱)… علماء کرام کی ایک قسم وہ ہے جنھوں نے توحید اور اس کی اہمیت کو سمجھا، شرک اور اس کی اقسام کو جانا اور اپنی ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے لوگوں پر توحید اور شرک کو واضح کیا۔ اس سلسلہ میں ان کی دلیل یا قرآنِ کریم ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیثیں ہیں ۔ انبیاء کرام کی طرح ان کو بھی جھوٹی تہمتوں اور الزامات کا سامنا کرنا پڑا، البتہ انھوں نے صبر کیا اور اس دعوت سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ان کے مدنظر اللہ کا یہ فرمان ہمیشہ رہتا ہے: ﴿ وَاصْبِرْ عَلَی مَا یَقُولُونَ وَاہْجُرْہُمْ ہَجْرًا جَمِیلًا ﴾ [المزمل:۱۰] ’’ ان کی باتوں پر صبر کریں اور احسن طریقے سے ان سے جان چھڑالیں ۔ ‘‘ قدیم زمانے میں لقمان حکیم نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی تھی: ﴿ یَا بُنَیَّ اَقِمِ الصَّلَاۃَ وَاْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَانْہَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَاصْبِرْ عَلَی مَا اَصَابَکَ إِنَّ ذَلِکَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُورِ ﴾ [لقمان:۱۷] ’’ اے بیٹے! نماز قائم کر، نیکی کا حکم دے اور برائی سے روک اور جو تکلیف پہنچے اس پر صبر کر، یہ سب پختہ أمور میں سے ہے۔ ‘‘ (۲)… دوسری قسم کے وہ علماء لوگ ہیں جنھوں نے اسلام کی بنیاد توحید کو چھوڑدیا۔ اور لوگوں کا عقیدہ درست کرنے کی بجائے ان کو نماز، حکومت، جہاد وغیرہ کی دعوت دینے لگ گئے۔ [1] گویا انھوں نے اللہ کا یہ فرمان سنا ہی نہیں ۔
Flag Counter