Maktaba Wahhabi

130 - 332
’’ بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہتے ہیں ہم اللہ اور آخرت پر ایمان لائے حالانکہ وہ مومن نہیں ہوتے۔ ‘‘ (۶) … انکار کا کفر: یعنی ایسا شخص جو اسلام میں معروف و معلوم چیز کا انکار کردے۔ جیسے نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، کلمہ، ایمان کی اقسام وغیرہ۔ یا کوئی نماز کو جائز نہ سمجھے۔ تو وہ کافر ہے، اسلام سے مرتد ہوچکا ہے۔ اس طرح اگر حکمران اللہ کے حکم کا انکار کردے تو وہ بھی درج ذیل فرمانِ الٰہی کے مطابق کافر ہوگیا۔ ﴿ وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَا اَنْزَلَ اللَّہُ فَاُولَئِکَ ہُمُ الْکَافِرُوْنَ o﴾ [المائدۃ:۴۴] ’’ جو اللہ کے نازل کردہ حکم پر فیصلے نہیں کرتے، وہی کافر ہیں ۔ ‘‘ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : جس نے اللہ کی شریعت کا انکار کیا، وہ کافر ہوگیا۔ کفر اصغر اور اس کی اقسام یہ ایسا کفر ہے جو بندے کو اسلام سے خارج نہیں کرتا، اس کی بھی کئی صورتیں ہیں : (۱) … کفرانِ نعمت: اس کی دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ قومِ موسیٰ علیہ السلام کے مومنوں کو کہتے ہیں : ﴿ وَإِذْ تَاَذَّنَ رَبُّکُمْ لَئِنْ شَکَرْتُمْ لَاَزِیدَنَّکُمْ وَلَئِنْ کَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِی لَشَدِیدٌ o﴾ [إبراہیم:۷] ’’ اور جب تیرے رب نے فیصلہ فرمایا کہ اگر تم نے شکر کیا تو ہم تمھیں مزید نعمتیں دیں گے۔ اور اگر تم نے کفر کیا تو میرا عذاب بہت شدید ہوگا۔ ‘‘ (۲) … شریعت کا کفر: پھر وہ گناہ جس کو شریعت میں کفر کہا گیا ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ ایمان کو بھی باقی رکھا گیا
Flag Counter