Maktaba Wahhabi

185 - 332
۱۳۔ اللہ اس دین حنیف کی تائید فرمائے ایسے گروہ کے ساتھ جو کتاب و سنت کے حاملین ہوں ۔ ۱۴۔ جو اپنی رائے قیاس کی بجائے کتاب و سنت کی طرف لوٹتے ہوں ۔ ۱۵۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے بتایا کہ وہ اپنے اہل اور احباب میں بھی اجنبی ہوں گے۔ ۱۶۔ وہ سالکین کے راستے پر چل کر ہدایت کی طرف چلے اور صحیح طریقے سے اپنے منہج پر گامزن ہوئے۔ ۱۷۔ اسی وجہ سے غلو کرنے والے ان سے متنفر ہوئے ہم نے کہا یہ کوئی عجیب بات نہیں ۔ ۱۸۔ ان سے پہلے وہ بھی تو متنفر ہوئے تھے جن کو خیر الوریٰ نے دعوت دی اور الٹا ان کو جادوگر اور کذاب کہنے لگے۔ ۱۹۔ حالانکہ وہ ان کی امانت و دیانت، ان کی عزت اور سچائی کے گواہ تھے۔ جب تک ہوا چلتی ہے، اللہ ان پر رحمتیں کرے اور ان کی اور اصحاب پر بھی۔ یہ اشعار کہنے والے شیخ ملا عمران پہلے شیعہ تھے، پھر ان کو اللہ نے سنت کا راستہ دکھایا، تب انھوں نے یہ قصیدہ کہا جس میں سراپا توحید ہے۔ جس کی طرف اللہ، اس کے رسول اور آئمہ اربعہ (اللہ ان سب پر راضی ہو۔) نے دعوت دی ہے۔ ((وَصَلَّی اللّٰہُ عَلَی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلَی آلِہِ وَصَحْبِہٖ أَجْمَعِیْنَ۔وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔)) ****
Flag Counter