Maktaba Wahhabi

236 - 279
(کفر سے کم تر کفر) کا مرتکب ہوگا۔ اسی طرح غیر اللہ کے لئے قربانی کرنا بھی عملی ارتداد ہے۔ ۳- عقیدہ کے سبب ارتداد: جو شخص اپنے دل میں یہ عقیدہ رکھے کہ اللہ عزوجل محتاج اور فقیر ہے یا بخیل ہے یا ظالم ہے گرچہ اسے اپنی زبان سے کہے بھی نہ تو وہ کافر ہے۔یا یہ عقیدہ رکھ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم یا کوئی بھی نبی (نعوذ باللہ) جھوٹا ہے‘یا یہ عقیدہ رکھے کہ اللہ عزوجل کے ساتھ کسی اور کی عبادت میں بھی کوئی حرج نہیں ‘ تو ان تمام عقائد کی بنا پر وہ دین اسلام سے مرتد ہوجائے گا،کیونکہ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللّٰہَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ هُوَ الْبَاطِلُ﴾[1] یہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ ہی حق ہے اور اس کے علاوہ جسے یہ پکارتے ہیں وہ باطل ہے۔ نیز ارشاد ہے:
Flag Counter