Maktaba Wahhabi

233 - 279
مبحث چہارم:کلمۂ شہادت کو توڑنے والے بنیادی امور کلمۂ شہادت کو توڑنے والے بنیادی امور چار نواقض میں داخل ہیں:قول‘ یا فعل‘ یااعتقاد‘ یا شک اور تردد۔اس کی تفصیل مختصرا ً ملاحظہ فرمائیں: امام العصر علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز - اللہ ان پر رحم فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے- فرماتے ہیں:’’اسلامی عقیدہ کے کچھ قوادح (خراب کرنے والے امور) ہیں ‘ ان کی دو قسمیں ہیں:ایک قسم تو وہ ہے جو اس عقیدہ کو توڑ دیتے اور اسے رائیگاں کردیتے ہیں اور ان کا مرتکب کافر ہوجاتا ہے - ہم اللہ کی پناہ چاہتے ہیں - اور دوسری قسم وہ ہے جو اس عقیدہ میں نقص پیدا کرتے ہیں اور اسے کمزور کردیتے ہیں: پہلی قسم:جسے ناقض (توڑنے والا) کہا جاتا ہے‘ نواقض اسلام دین اسلام سے مرتد ہونے کا سبب ہیں ‘ قول‘ عمل‘ عقیدہ اور شک سب ناقض ہوسکتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادہے: ((مَن بدَّلَ دينَهُ فاقتُلوهُ))
Flag Counter