Maktaba Wahhabi

75 - 279
کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں،لہٰذا اللہ کے سوا جن معبودوں کی لوگ عبادت کرتے ہیں وہ سب باطل ہیں،ارشاد ہے: ﴿فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا اللّٰہُ﴾[1] آپ جان لیجئے کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبودبر حق نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: (( من مات وھو یعلم أنہ لا إلٰہ إلا اللّٰہ دخل الجنۃ))[2] جو شخص یہ جانتے ہوئے مرا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں ‘ وہ جنت میں داخل ہوگا۔ دوسری شرط:یقین جو شک کی ضد ہے۔ ’لا إلٰہ إلا اللہ‘ پڑھنے والے کے حق میں ضروری ہے کہ اسے اس بات پرکامل یقین ہو کہ اللہ تعالیٰ ہی معبود بر حق ہے‘کیونکہ ایمان کے لئے علم یقین ضروری ہے‘ ظن وتخمین یا توقف و تردد کی کوئی گنجائش نہیں ‘ چہ جائیکہ اس میں شک پایا جائے،ارشاد باری ہے:
Flag Counter