Maktaba Wahhabi

237 - 279
﴿وَإِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَاحِدٌ ۖ لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَـٰنُ الرَّحِيمُ﴾[1] اور تمہارا معبود حقیقی ایک ہی ہے جس کے سوا کوئی معبودبرحق نہیں وہ بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴾[2] ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ لہٰذا جو یہ گمان کرے کہ اللہ عزوجل کے ساتھ کسی اور کی بھی عبادت کرنی جائز ہے‘ اور اس بات کو زبان سے بھی کہے تو وہ قولی و اعتقادی دونوں طرح سے کافر ہوجائے گا۔ اور اگر وہ اس کام کو عملاً انجام بھی دے دے تو قولی ‘عملی اور اعتقادی ہر اعتبار سے کافر ہوجائے گا۔ قولی‘ فعلی اور اعتقادی ارتداد کے قبیل سے قبرپرستوں کے وہ اعمال ہیں جنہیں آج کل بعض صالحین کی قبروں کے پاس انہیں پکارنے‘ اور فریاد رسی وغیرہ کی شکل میں انجام دیتے ہیں۔ جو شخص اس قسم کا کوئی کام کرے اس سے توبہ کروائی جائے گی ‘ اگر وہ حق قبول کر لے تو اسے آزاد کر دیا جائے گا‘ اور اگر
Flag Counter