Maktaba Wahhabi

11 - 279
فصل اول:شہادت ’’لاإلٰہ إلا اللہ‘‘ کی حقیقت مبحث اول:کلمہ’’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ کا مقام و مرتبہ ’’لا إلہ إلا اللہ‘‘ ایک ایسا کلمہ ہے جس کے دم سے زمین و آسمان قائم ہیں اور اسی کے لئے پوری کائنات کی تخلیق ہوئی ہے،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ﴾۔[1] میں نے جن و انس کو محض اپنی عبادت کے لئے پیدا کیاہے۔ اسی کے لئے دنیا و آخرت کی پیدا ئش ہوئی ہے ‘ اسی کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول بھیجے ہیں،اپنی کتابیں اتاری ہیں اور اپنے احکامات نازل فرمائے ہیں،ارشاد ہے: ﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوحِي إِلَيْهِ أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ
Flag Counter