Maktaba Wahhabi

65 - 279
تیسری قسم:توحید الوہیت: تو حید الوہیت کو تو حید عبادت بھی کہا جاتا ہے،تو حید عبادت علم،عمل اور اعتراف کے ساتھ اس بات کے پختہ عقیدہ کا نام ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی تمام مخلوقات پر الوہیت اور عبادت کا حقدار ہے،اور تمام عبادتوں کا تنہا مستحق اللہ تعالیٰ کو سمجھنا،نیز اللہ تعالیٰ کے لئے پورے دین کو خالص کردینا،توحید الوہیت تو حید ربوبیت اور توحید اسماء وصفات دونوں کو شامل و مستلزم ہے،کیونکہ الوہیت ہی وہ صفت ہے جو تمام اوصاف کمال اور اوصاف ربوبیت وعظمت کو عام ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ ہی معبود حقیقی اور لائق پرستش ہے،اس لئے کہ وہی جلال وعظمت کی خوبیوں کا مالک ہے،اور اس لئے بھی کہ اسی نے اپنی مخلوقات پر ہر طرح کے انعامات ونوازشات نچھاور کئے ہیں۔ چنانچہ اوصاف کمال میں اللہ تعالیٰ کی وحدت اورصفت ربوبیت میں اس کی انفرادیت سے لازم آتا ہے کہ اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہ ہو۔ توحید الوہیت ہی شروع سے اخیر تک تمام رسولوں کی دعوت کا مقصود اصیل تھا،اور توحید کی اس قسم کا بیان سورۂ ﴿قُلْ یَا أَیُّھَا الْکَافِرُوْنَ﴾ میں اور درج ذیل فرمان باری تعالیٰ میں ہوا ہے:
Flag Counter